Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپ کو علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا

افغانستان میں صورت حال بدستور انتہائی تشویش ناک ہے، عاصم افتخار

پاکستان نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپ کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کئی دہشت گرد گروہ افغانستان کے اندر محفوظ پناہ گاہوں سے بدستور کارروائیاں کر رہے ہیں جو علاقائی سیکیورٹی کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ خاص طور پر افریقہ، مشرق وسطیٰ اور افغانستان کے بعض حصوں میں مسلسل نئی شکل اختیار کر رہا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورت حال بدستور انتہائی تشویش ناک ہے۔ اگست 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد سے اس ملک میں تیزی سے سازگار ہوتے ماحول میں کئی دہشت گرد گروہ بدستور پروان چڑھ رہے ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ پاکستان نے بارہا ٹی ٹی پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستان کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی اور انہیں انجام دینے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں