مدینہ منورہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف دورۂ سعودی عرب کے سلسلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں حاضری دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دی جہاں انہیں زیارتِ خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔
نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
















