Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، 3 زخمی

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل اور 3 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور IED بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

 سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلاتعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

متعلقہ خبریں