اولمپک کونسل آف ایشیا نے ایشین گیمز 2022 کا آفیشل میسکوٹ لانچ کردیا ۔
اولمپک کونسل آف ایشیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے اکاؤنٹ پہ 19ویں ایشین گیمز کے آفیشل میسکوٹ کی لانچنگ ویڈیو جاری کی۔
ایشین گیمز 2022کے آفیشل میسکوٹ کو ’روبوٹ ٹرپلٹس‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو چائنہ کے شہر ہانگزو میں کھیلے جائیں گے۔
آفیشل میسکوٹ کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی تھی ۔
Advertisement3️⃣ Robot triplets – Congcong, Lianlian and Chenchen, representing 3️⃣ UNESCO World Heritage Sites of Hangzhou will be the official mascots of the 2022 Asian Games! 🙌#AsianGames2022 pic.twitter.com/5ZQJZ4vyTg
— Olympic Council of Asia (@AsianGamesOCA) April 3, 2020
دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی(آئی او سی) نے اگلے سال ٹوکیو اولمپکس گیمز کے لیے کوالیفکیشن ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے ۔
ترجمان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا ہےکہ 29جون 2021 ء تک ایتھلیٹس گیمز کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں، جبکہ انٹرنیشنل فیڈریشنز اپنے طور پر ایتھلیٹس کے لیے کوالیفیکیشن ڈیڈ لائن مقرر کرسکتی ہیں۔
آئی او سی کا کہنا ہے کہ کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹس ہی گیمزمیں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے اہل ہوں گے۔
واضح رہے کہ آ ئی او سی نے اولمپکس گیمز اب اگلے سال 24 جولائی سے 8 اگست تک ری شیڈول کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News