چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے عہدے کی مدت میں کم از کم ایک سال کی توسیع کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اجلاس چیئر مین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہفتے کو کراچی میں ہو گا۔
گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ اپ ڈیٹس دیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ،حالیہ سیریز اور مستقبل کے ٹورز پر بات ہو گی۔
پاکستان سپر لیگ کے امور پر گورننگ بورڈ کے اجلاس میں گفتگو ہو گی۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے عہدے کی مدت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ وسیم خان کے عہدے کی مدت میں کم از کم ایک برس توسیع کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وسیم خان کے عہدے کی مدت اگلے برس فروری میں ختم ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News