Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک روزہ میچز میں لگاتار 9 نصف سنچریز کا ریکارڈ بنانے والا عظیم کھلاڑی

Now Reading:

ایک روزہ میچز میں لگاتار 9 نصف سنچریز کا ریکارڈ بنانے والا عظیم کھلاڑی

1986 کے شارجہ کپ کے فائنل میں آخری گیند پر چھکا لگاکر کرکٹ کی تاریخ میں سنہری حرفوں سے اپنا نام رقم کرنے والے جاوید میانداد کی آج 64 ویں سالگرہ ہے۔

پاکستان کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک جاوید میانداد 12 جون 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

جاوید  میانداد نے 124 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 52.57 کی اوسط سے 8832 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے ان سے زیادہ ٹیسٹ رنز (10 ہزار سے زائد) صرف یونس خان ہی بناسکے ہیں۔

اس کے علاوہ 233 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 41.70 کی اوسط سے 7381 رنز بنائے۔

جاوید میانداد 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم  کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

جاوید میانداد کو ایک روزہ میچز میں لگاتار 9 نصف سنچریز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ان کے علاوہ دیگر کوئی بلے باز 6 سے زائد لگاتار نصف سنچریز نہیں بناسکا ہے۔

جاوید میانداد ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر