Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ دورہ پاکستان سے باہر

Now Reading:

ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ دورہ پاکستان سے باہر

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ ان فٹ ہوکر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ان کی جگہ نکولس پورن ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے۔ جس کی وجہ سے اب وہ پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے نکولس پورن ٹی ٹوئنٹی سیریز جب کہ شائے ہوپ کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ ون ڈے ٹیم میں ڈیون تھامس اور ٹی ٹونٹی کے لئے روومین پاول متبادل کھلاڑی ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈین اسکواڈ 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ مہمان ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ‏‏2018 میں پاکستان آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے ‏انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر