Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارو گنگولی نے کوہلی کے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کو ذاتی فیصلہ قرار دے دیا

Now Reading:

سارو گنگولی نے کوہلی کے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کو ذاتی فیصلہ قرار دے دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق کپتان سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے اعلان کو ان کا ذاتی فیصلہ قرار دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کے اعلان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ویرات کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے کھیل کے تمام فارمیٹس میں عروج حاصل کیا۔

سارو گنگولی نے مزید کہا کہ کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ اس کا بے حد احترام کرتا ہے۔

صدر بھارتی کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ایک عظیم کھلاڑی ہیں، امید ہے کہ کوہلی مستقبل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ایک اہم رکن ہوں گے۔

ویرات کوہلی نے گزشتہ روز بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کیا تھا۔

کوہلی کی قیادت میں بھارت نے 68 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے اس نے 40 میں کامیابی حاصل کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرمناک کاکردگی دکھانے پر کوہلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Advertisement

میگا ایونٹ کے بعد کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا۔ جس کے چند روز بعد کوہلی نے ون ڈی ٹیم کی قیادت بھی چھوڑ دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر