Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے دی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کا میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی اپنے نام کی۔

Advertisement

پاکستان کی بیٹنگ

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، رضوان 4 اور بابر اعظم 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

محمد حارث نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے جب کہ شان مسعود صرف 2 رنز بناکر ہی آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں محمد نواز 28 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے، شاداب خان اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں ہی کھلاڑیوں نے نصف نصف سنچریاں اسکور کیں۔

شاداب خان نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 22 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے جب کہ افتخار احمد نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے اور پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریچ نورٹجے نے 4، لونگی نگیڈی، وین پارنیل،کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بارش کے باعث میچ کو 14 اوورز تک محدود کردیا گیا جس کے بعد پروٹیز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف ملا۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں رہا، بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز ہی اسکور کرسکی۔

اوپنر کوئنٹن ڈی کوک صفر، ریلی روسو 7، ایڈن مارکرم 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان ٹیمبا بووما نے 36 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

Advertisement

علاوہ ازیں دیگر کھلاڑیوں میں ہینرک کلاسن 15، ٹرسٹن اسٹبس 18، وین پارنیل 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب خان اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز شاداب خان کے نام رہا، جنہوں نے بیٹنگ میں نصف سنچری اور بولنگ میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر