کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے واضح کیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ میچ نفسیاتی برتری سے نہیں بلکہ مہارت اور بہتر تیاری سے جیتا جائے گا۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب تک اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور کھلاڑی سری لنکا کی کنڈیشنز سے تیزی سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں مختلف آپشنز موجود ہیں اور ٹیم ہر میچ میں بہترین پلیئنگ الیون میدان میں اتارتی ہے۔
ہیسن نے بتایا کہ بابر اعظم کو مڈل آرڈر میں رکھنے کا فیصلہ ٹیم کی ضرورت کے تحت کیا گیا، کیونکہ وہ دباؤ کی صورتحال میں اننگز کو استحکام فراہم کرتے ہیں۔
صائم ایوب کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں
انہوں نے کہا کہ عثمان طارق کو حملہ اور دفاع دونوں میں مہارت رکھنے والا قیمتی اثاثہ قرار دیا، سلمان مرزا کی بولنگ کو متاثر کن قرار دیا۔
ہیڈ کوچ کے مطابق آر پریماداسا اسٹیڈیم کی وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے، جس کے باعث ابرار احمد, محمد نواز اور فہیم اشرف ٹیم کے توازن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ہیسن نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اس کا واضح کردار سمجھا دیا گیا ہے جبکہ فخر زمان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں موقع دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپمین کے پاکستان کے خلاف شاندار ریکارڈ کا بھی حوالہ دیا۔
















