فخرِ پاکستان عائشہ بلوچ نے سری لنکا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
پاکستانی ریسلر عائشہ بلوچ کے بہترین داؤ پیچ، شاندار تکنیک اور غیر معمولی اعتماد کے باعث پورے ٹورنامنٹ میں ایشیائی حریف ان کا مقابلہ نہ کر سکے
فائنل مقابلےمیں عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری نمایاں رہی بھارتی ریسلران کےمؤثر کھیل کامقابلہ نہ کرسکی۔
بھارتی حریف کے خلاف فیصلہ کن فتح کےبعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر بھی ادا کیا۔
وکٹری پوڈیم پر پاکستان کاسبز ہلالی پرچم لہرا کرعائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
عائشہ بلوچ کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز و تصاویر وائرل ہورہی ہیں جبکہ عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔
عائشہ بلوچ کی کامیابی بلوچستان سمیت ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کے لیے حوصلے اور امید کاروشن پیغام ہے۔



















