Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ کا ہیرو گول کیپر، امریکا نے کیپ ورڈے اسٹار کی والدہ کو لانے کے لیے قدم اٹھا لیا

وہ اپنے بیٹے کو ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں براہ راست کھیلتا دیکھ سکیں

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھا کر توجہ کا مرکز بننے والے کیپ ورڈے کے گول کیپر ووزینہا ایک بار پھر خبروں میں ہیں اس بار وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ ان کے خاندان سے جڑا ایک خاص معاملہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے ووزینہا کی والدہ کو امریکا لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ وہ اپنے بیٹے کو ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں براہ راست کھیلتا دیکھ سکیں۔

ووزینہا نے اسپین کے خلاف میچ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 یقینی گول روک کر اپنی ٹیم کو شکست سے بچایا اور مقابلہ 0-0 سے ڈرا کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ بھی امریکا آنا چاہتی تھیں تاہم ویزے کے اخراجات اور طویل پراسیس کے باعث وہ سفر نہ کر سکیں۔

امریکی حکام کے مطابق ورلڈکپ میں شریک کھلاڑیوں کے قریبی اہل خانہ کے لیے خصوصی سہولتوں پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت بعض ویزا پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ خاندان سے رابطہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ ویزا کے عمل کو تیز اور آسان بنایا جا سکے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے جہاں مداح اسے کھیل اور انسانی جذبات کا خوبصورت امتزاج قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں