Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے شتر مرغ کی اینٹی باڈیز سے بننے والا ماسک

Now Reading:

کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے شتر مرغ کی اینٹی باڈیز سے بننے والا ماسک

سائنسدانوں نے کووڈ کی تشخیص کے لیے شتر مرغ کی اینٹی باڈیز کو استعمال کرتے ہوئے الٹرا وائلٹ روشنی میں چمکنے والا ماسک بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ماسک کے ایجاد کے بعد امید کی جارہی ہے کہ گھر پر وائرس کے ٹیسٹ کی قیمت کم ہو سکے گی۔

اس بغیر بُنے ماسک میں شتر مرغ کے اینٹی باڈیز سے کوٹڈ ایک فلٹرہے جو کووڈ کو نشانہ بناتا ہے۔ یہ خیال پچھلی تحقیق میں ملنے والے نتائج پر مبنی ہے کہ شتر مرغ میں اس بیماری کے خلاف زیادہ مزاحمت ہوتی ہے۔۔

یہ اینٹی باڈیز شتر مرغ کے انڈوں سے نکالی گئیں ہیں جنہیں غیر فعال، بغیر خطرے والے کورونا وائرس کی قسم کے ساتھ انجیکٹ کیا گیا تھا۔ بچے میں یہ اینٹی باڈیز زردی کے ذریعے سے منتقل کی گئیں۔

شترمرغوں میں یہ مرغیوں کی نسبت زیادہ جلدی اور تقریباً 24 گُنا بڑی بنتی ہیں۔ مرغیوں میں ان کے بننے کی مدت 12 ہفتے جبکہ شتر مرغ میں یہ 6 ہفتوں میں بن جاتی ہیں۔

Advertisement

مغربی جاپان کی کیوٹو فریفیکچرل یونیورسٹی میں یاسوہیرو سُکاموٹو اور ان کی ٹیم کی ایک چھوٹی سی تحقیق میں شرکاء نے فلٹرز کو ہٹائے جانے اور الٹرا وائلٹ لائٹ میں کووڈ کی موجودگی کی صورت میں چمکنے والے کیمیکل کے چھڑکاؤ سے پہلے آٹھ گھنٹوں تک ماسک پہنا۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی تشخیص کے لیے اسمارٹ فون کی ایک ای ڈی لائٹ بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

سائنسدانوں کو امید ہے وہ مزید ایسا ماسک بنا لیں گی جو خود بخود ہی چمک اٹھیں گے، انہیں روشنی دِکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سُکاموٹو کا کہنا تھا کہ یہ پی سی آر ٹیسٹ سے زیادہ تیز اور براہ راست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکنہ طور پر ان لوگوں میں بھی بیماری کی تشخیص کر سکے گا جو علامات نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ نہیں کراتے کیوں کہ وہ صحت مند محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔

سُکاموٹو اور ان کی ٹیم نے یہ تجربہ 10 دن سے زائد عرصے تک 32 کووڈ-19 مریضوں کے ساتھ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر