Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس نے دنیا والوں کو بُری خبر سنادی؛ نئی پیشگوئی نے سب کو پریشان کردیا

Now Reading:

بل گیٹس نے دنیا والوں کو بُری خبر سنادی؛ نئی پیشگوئی نے سب کو پریشان کردیا
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بڑی پیشگوئی کر دی

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بڑی پیشگوئی کر دی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے نئی پیشگوئی کر دی ہے۔

حال ہی میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ دنیا درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکے گی مگر اس حوالے سے ہونے والے کام میں کافی تیزی آئی ہے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ناقص کوششوں کی وجہ سے انسانی حالات میں بہتری کے لیے ہونے والی پیشرفت بھی سست رفتار ہوگئی ہے ‘۔

 مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ ’دنیا کے کچھ حصوں میں 10 فیصد سے زیادہ بچے 5 سال کی عمر سے پہلے ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 30 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب مقدار میں خوراک دستیاب نہیں ‘۔

بل گیٹس نے کہا کہ ‘تمام تر حالات کے باوجود مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہم بھیانک نتائج سے بچ سکتے ہیں’۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ 114 ارب ڈالرز کے مالک بل گیٹس کا پسندیدہ مشغلہ کیا ہے؟

 انہوں نے کہا کہ ’مصنوعی گوشت سے تیار ہونے والی مصنوعات کا شیئر تو ابھی نہ ہونے کے برابر ہے مگر یہ گوشت کے متبادل ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم ہیں ‘۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ ’ موسمیاتی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ماحول دوست مصنوعات سستی ہوں، یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم دنیا بھر کے ممالک سے تبدیلی لانے کا مطالبہ کرسکتے ہیں، اگر ان مصنوعات کی لاگت زیادہ ہو تو ہم کامیاب نہیں ہوسکتے‘۔

 بل گیٹس نے کہا کہ ’ ہر فرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے، آپ ایک ووٹر، خریدار اور ایک ورکر ہیں، ان تمام کرداروں میں آپ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں’۔

دوسری جانب بل گیٹس نے ایک جوہری کمپنی ٹیرا پاور کی بنیاد رکھی ہے جبکہ بریک تھرو انرجی نامی کمپنی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے متعدد جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی ہے۔

واضح رہے کہ 2015 میں پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

Advertisement

بعدازاں اکتوبر 2022 میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا ہدف حاصل کرنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
واٹس ایپ کے دلچسپ فیچر سے متعلق اہم خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر