ناسا نے آرٹیمس دوم کے عملے کی طرف سے زمین کی پہلی اعلیٰ معیار کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ یہ تصاویر اس وقت کھینچی گئیں جب خلائی جہاز زمین اور چاند کے آدھے راستے پر پہنچ گیا۔
مشن کمانڈر ریڈ وائزمین نے یہ تصاویر اس وقت کھینچیں جب عملے نے آخری انجن جلایا اور چاند کی طرف بڑھ گئے۔ اس وقت اوریون خلائی جہاز زمین سے 142,000 میل اور چاند سے 132,000 میل دور تھا۔
خلاباز کرسٹینا کاچ کے مطابق یہ سنگِ میل طے کرنے پر پورے عملے کو بے حد خوشی ہوئی۔
’’ہیلو ورلڈ‘ تصویر‘‘
پہلی تصویر جسے ’’ہیلو ورلڈ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں بحر اوقیانوس کا نیلا پانی دکھائی دے رہا ہے۔ اس میں زمین کا چمکتا ہوا کرہِ فضائی، سورج گرہن اور سبز ارورے بھی نظر آرہے ہیں۔
“We can see the Moon out of the docking hatch right now. It’s a beautiful sight.”
Flight day 3 is in the books, and our @NASAArtemis II crew is now closer to the Moon than to Earth. Check out highlights from our lunar mission. What’s been your favorite moment so far? pic.twitter.com/mIF343JyX3
— NASA (@NASA) April 4, 2026
یہ تصویر الٹی ہے- بائیں طرف مغربی صحارا ریگستان اور آئبیرین جزیرہ نما جب کہ دائیں طرف جنوبی امریکا کا مشرقی حصہ دکھائی دے رہا ہے۔ ناسا نے نیچے دائیں طرف چمکتے سیارے کو زہرہ قرار دیا ہے۔
یہ تصاویر اس وقت کھینچی گئیں جب خلائی جہاز زمین کے مدار سے باہر نکلا۔ آرٹیمس دوم چاند کے پار والے حصے تک جائے گا اور پھر واپس آئے گا۔ یہ 1972 کے بعد پہلا موقع ہے جب انسان زمین کے مدار سے باہر سفر کررہے ہیں۔
’’کھڑکیوں سے چپک گئے‘‘
انجن جلانے کے بعد مشن کے رکن جیریمی ہینسن نے کہا کہ پورا عملہ تصویریں لینے کے لیے کھڑکیوں سے چپک گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چاند کی روشنی میں زمین کا اندھیرا حصہ خوبصورت لگ رہا ہے۔
ایک اور تصویر میں زمین کو رات اور دن میں بٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔ ایک تصویر میں رات کے وقت انسانوں کی بجلیاں ٹمٹما رہی ہیں۔
ناسا نے 1972 میں اپالو 17 کی لی گئی زمین کی تصویر کے ساتھ ایک تقابل بھی پیش کیا اور لکھا ’’54 سال میں ہم بہت آگے نکل گئے ہیں لیکن ایک چیز نہیں بدلی اور وہ ہمارا گھر ہے جو خلا سے بہت خوبصورت لگتا ہے‘‘۔
1972 ➡️2026
Apollo 17 ➡️ Artemis II pic.twitter.com/wGc2wtY0e2— NASA (@NASA) April 3, 2026
مشن کے مطابق آرٹیمس دوم 6 اپریل کو چاند کے پار سے گزرے گا اور 10 اپریل کو بحرالکاہل میں لینڈ کرے گا۔




















