Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی فون سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر واپس کیسے حاصل کریں؟

آئی فون میں جب آپ کوئی تصویر ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ فوراً ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ ریسنٹلی ڈیلیٹڈ البم میں چلی جاتی ہے

بہت سے آئی فون صارفین کی آئی او ایس اپڈیٹ کے بعد یا غلطی سے اہم تصاویر ضائع ہو جاتی ہیں اگر انہیں ڈیلیٹ ہوئے 30 دن گزر جائیں یا بیک اپ موجود نہ ہو تو تصاویر تک رسائی ممکن نہیں رہتی۔

اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے یہ زیر نظر گائیڈ بتاتی ہے کہ آئی فون ڈیٹا ریکوری کیسے کام کرتی ہے اور بیک اپ نہ ہونے کی صورت میں کیا کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تصاویر کا 30 دن والا اصول کیا ہے اور ڈاکٹر فون ڈیٹا ریکوری (آئی او ایس) جیسے ٹولز کیسے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

جب آپ آئی فون سے تصاویر ڈیلیٹ کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟

آئی فون میں جب آپ کوئی تصویر ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ فوراً ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ ریسنٹلی ڈیلیٹڈ البم میں چلی جاتی ہے جہاں یہ 30 دن تک محفوظ رہتی ہے اس دوران آپ اسے آسانی سے ری اسٹور کر سکتے ہیں 30 دن کے بعد یہ مکمل طور پر حذف ہو جاتی ہیں۔

جب آئی او ایس ان ڈیٹا کوفری اسپیس  سمجھ لیتا ہے تو انہیں واپس لانے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہوتا تاہم اگر ڈیٹا اوور رائٹ نہ ہوا ہو تو ڈاکٹر فون ڈیٹا ریکوری (آئی او ایس) جیسے ریکوری ٹولز اسے بحال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ ٹول اس صورت میں بھی مدد دیتا ہے جب فون خراب، لاک یا غیر فعال ہو۔

 آئی فون ڈیٹا ریکوری ٹول کیوں استعمال کریں؟

اگر آپ کے پاس بیک اپ نہیں ہے اور تصاویر ریسنٹلی ڈیلیٹڈ فولڈر سے بھی ختم ہو چکی ہیں تو ڈاکٹر فون ڈیٹا ریکوری (آئی او ایس) مدد کر سکتا ہے۔

یہ ایک جدید آئی فون ریکوری سافٹ ویئر ہے جو ریڈ آنلی اسکین کے ذریعے آئی فون اسٹوریج کو چیک کرتا ہے اور 35 سے زیادہ اقسام کا ڈیٹا، بشمول تصاویر، ریکور کر سکتا ہے۔

اس کے ذریعے صارف اپنی مطلوبہ تصاویر کا پریویو دیکھ کر منتخب بھی کر سکتا ہے دیگر ٹولز کے برعکس یہ آئی کلاؤڈ، بیک اپ اور ڈرایوسے بھی ڈیٹا بحال کر سکتا ہے اس طرح آپ بڑی مقدار میں ڈیٹا واپس حاصل کر کے اسے ڈیوائس یا کمپیوٹر پر محفوظ کر سکتے ہیں۔

: ڈاکٹر فون کے ذریعے ڈیلیٹ شدہ تصاویر واپس حاصل کرنے کا طریقہ

مرحلہ 1: ڈاکٹر فون میں آئی او ایس ڈیٹا ریکوری  ٹول منتخب کریں

ڈاکٹر فون ڈیٹا ریکوری (آئی او ایس) کے ٹول باکس میں جا کر ’’ڈیٹا ریکوری‘‘ کھولیں اور  ریکور ڈیٹا فروم آئی او ایس ڈیوائس منتخب کریں۔

مرحلہ 2:  ریڈ آنلی اسکین شروع کریں

اپنے آئی فون کو کمپیوٹر سے کنکٹ کریں، پھر ’’فوٹوز‘‘ منتخب کریں اوراسٹارٹ اسکین  پر کلک کریں۔

مرحلہ 3: تصاویر محفوظ کریں

اسکین مکمل ہونے کے بعد ’’شو آل‘‘ میں جا کر مطلوبہ تصاویر منتخب کریں۔پھر  ری اسٹور ٹو کمپیوٹر یا ری اسٹور ٹو ڈیوائس منتخب کر کے لوکیشن کنفرم کریں اور ڈیٹا محفوظ کر لیں۔