دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک نئی ویئرایبل ڈیوائس اسمارٹ رنگ تیار کرنے پر کام کر رہی ہے جسے ممکنہ طور پر آئی رنگ کا نام دیا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ اس وقت ابتدائی تحقیق اور ترقی کے مرحلے میں ہے جبکہ ڈیوائس کے ڈیزائن، فیچرز، قیمت یا متوقع لانچ کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایپل مصنوعی ذہانت اے آئی سے لیس اسمارٹ چشموں، اسمارٹ پینڈنٹ اور کیمروں سے مزین ایئرپوڈز پرو سمیت متعدد نئی ویئرایبل ڈیوائسز پر بھی کام کر رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اپنی مصنوعات کی رینج کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
اگر ایپل مستقبل میں اسمارٹ رنگ متعارف کراتا ہے تو اسے مارکیٹ میں پہلے سے موجود سام سنگ گیلیکسی رنگ اورا رنگ اور الٹرا ہیومن رنگ جیسے حریفوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاہم ایپل کی جانب سے سمارٹ رنگ کی تیاری یا ممکنہ لانچ کے بارے میں اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس لیے اس منصوبے سے متعلق تمام معلومات فی الحال میڈیا رپورٹس اور غیر مصدقہ افواہوں پر مبنی ہیں۔




















