Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین نے لی جیان-1 راکٹ کے ذریعے پانچ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے

کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا

چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ روز لی جیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔

چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خلا میں سیٹلائٹس کی آلودگی میں کمی کے لیے مرکز قائم

کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ خبریں