Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیندوا چیتے کو شکست دینے میں کیسے کامیاب ہوا؟

Now Reading:

تیندوا چیتے کو شکست دینے میں کیسے کامیاب ہوا؟
چیتا

تیندوا چیتے کو شکست دینے میں کیسے کامیاب ہوا؟

سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کرلوگ حیران ہو جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو چیتے اور تیندوے کی وائرل ہو رہی ہے جس میں تیندوے کے آگے چیتے جیسے طاقتوار اور تیز جانورکی شکست صارفین کو حیرت میں مبتلا کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیندوا بہت تیزی  سے درخت پر چڑھ گیا جبکہ اس ہی کے پیچھے بھاگتے ہوئے جب چیتے نے درخت پرچڑھنے کی کوشش کی تو وہ بُری طرح ناکام ہو گیا۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتا بس تھوڑا ہی درخت پرچڑھنے کا سفر طے کرسکا اورمکمل درخت کے اُونچائی تک نہیں پہنچ سکا۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بہت سے صارفین کے ذہن میں یہ سوال اُمنگ رہا ہے کہ چیتا تو درخت پرتیز چڑھنے میں مہارت رکھتا ہے تو آخر پھرکیوں یہ اس تیندے سے ناکام ہو گیا؟

اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ چیتا بڑی عمرکا ہے اوراس ہی وجہ سے اس کا وزن بھی زیادہ ہے جس کی وجہ سے اسے اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

یہ حقیقت ہے کہ چیتا تیزی سے درخت پرچڑھنے کے فن کو باخوبی جانتا ہے اورتیندوے سے کہی گنا زیادہ طاقتورہوتا ہے لیکن جوں جوں اس کا وزن بڑھتا ہے یہ درخت پراُس مہارت اور آسانی سے نہیں چڑھ سکتا جس طرح یہ وزن کم ہونے پر چڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں 

https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/11/928918/

اس سے قبل دنیا کا تیز ترین جانور چیتے کی فی گھنٹہ میل رفتار ریکارڈ کی گئی تھی۔

چیتے کو تیز ترین زمینی جانور کا لقب بھی دیا گیا۔

یادرہے کہ چیتا شمالی ، جنوبی اور مشرق میں پایا جاتا ہے۔

Advertisement

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  چیتا ایک تیز رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید متاثر کن بات یہ ہے کہ ، کنارے صرف 3 مختصر سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار میں تیز ہوسکتا ہے جو کہ ایک اسپورٹس کار سے بھی بہتر ہے۔

تاہم چیتا دیر تک تیز رفتار کو برقرار نہیں رکھ سکتے ہیں۔ وہ سپرنٹر ہیں ، میراتھن رنر نہیں۔

سب سے بڑا چیتا 136 سنٹی میٹر (53 انچ) لمبی ، 149 سنٹی میٹر (4.9 فٹ) لمبا ہوتا ہے اور ان کا وزن 21 سے 72 کلو گرام (46 اور 159 پاؤنڈ) کے درمیان ہوتا ہے۔

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ دوڑ لگاتا ہوا چیتا ’پچھلے پہیوں کی طاقت پر چلنے والی کار کی طرح ہے‘۔

جاپانی تحقیق کاروں نے بلی کے خاندان کے اس بڑے جانور کے پٹھوں کے ریشوں یا فائبر کی طاقت کی پیمائش کی ہے تاکہ اس کی ریکارڈ رفتار کے راز کا پتہ لگایا جا سکے۔

Advertisement

گھریلو بلی اور کتے سے چیتے کے پٹھے کا موازنہ کرتے ہوئے سائنسدانوں نے یہ  بتایا کہ چیتے میں حرکت دینے والی مخصوص قوت ان کے پچھلے پٹھوں میں پوشیدہ ہے۔

اس مطالعے میں پہلی بار چیتے کے جسم کے تمام حصوں کے پٹھوں کے ریشوں یا فائبر کی جانچ کی گئی ہے۔

اس ریسرچ پیپر کی معاون مقالہ نگار اور جاپان کی یاماگوچی یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر ناؤمی واڈا نے کہا تھا کہ ’چیتے کی دوڑ کو سمجھنے کے لیے ان کے پٹھوں کا مطالعہ ناگزیر ہے‘۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹھوں کے مختلف قسم کے ریشے مختلف اقسام کے کاموں لیے موزوں ہوتے ہیں۔

تمام جانوروں میں ٹائپ ون فائبر تھوڑی قوت فراہم کرنے کا باعث ہوتا ہے لیکن تھکان کو زیادہ برداشت کرتا ہے اور انھیں چہل قدمی اور بہتر ڈھنگ سے چلنے میں معاون ہوتا ہے۔

ٹائپ ٹو اے قسم کا فائبر تیز قدموں سے چلنے میں معاون ہوتا ہے اور ٹائپ ٹو ایکس یا ’فاسٹ‘ فائبر زیادہ قوت پیدا کرنے کے عمل میں کام آتا ہے جس سے تیز دوڑنے اور جست لگانے میں مدد ملتی ہیں لیکن اس میں زیادہ قوت برداشت نہیں ہوتی ہے۔

Advertisement

چیتے کے مختلف پٹھوں کے فائبر کی جانچ سے جانوروں کے دوڑ لگانے کی قوت کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

چیتے کی فائبر کی پیمائش میں یہ پایا گیا ہے کہ پنجوں کے عضلے کے فائبر زیادہ تر ٹائپ ون ہیں جبکہ پچھلے پاؤں کے پٹھوں میں زیادہ تر ٹائپ ٹو ایکس فائبر ہیں۔

ڈاکٹر واڈا نے کہا تھا کہ ’چیتوں میں آگے کے پیروں کے کام اور پیچھے کے پیروں کے کام میں واضح فرق ہے۔‘

واضح رہے کہ ڈاکٹر واڈا نے مزید بتایا کہ ’یہ ایک دلچسپ بات ہے کہ چیتے کے پچھلے قدموں میں زیادہ فاسٹ فائبر نہیں ہوتے ہیں جبکہ اگلے قدموں میں یہ زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ چیتا اپنی رفتار، مڑنے یا گھومنے اور رکنے کے عمل کو اس کے ذریعے ہی کنٹرول کرتا ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر