اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ دوپہر کے بعد جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

















