شہرقائد میں آج اور کل میں درجہ حرارت میں اضافے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کرا چی میں اس وقت 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے تاہم آج مطلع صاف رہے گا۔















