Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے

شہر قائد میں یکم اور 2 اگست کو بارش کا امکان ہے آج مطلع ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام کے اوقات میں بونداباندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے جبکہ شہر میں 1 اگست سے بارش کا امکان ہے تاہم بارش کی شدت کے حوالے سے وضاحت 31 جولائی کو کی جائے گی۔