شہرقائد میں اس وقت مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ مختلف مقامات پر بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔
کلفٹن ، ڈی ایچ اے، سی ویو کے اطراف جبکہ گلشن معمار ، سہراب گوٹھ، عائشہ منزل پر بھی بونداباندی ہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے جبکہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان جبکہ صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی بھی متوقع ہے۔


















