Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر پر بھارتی سیاستدانوں کا ردعمل

Now Reading:

مسئلہ کشمیر پر بھارتی سیاستدانوں کا ردعمل
LOK Sabha

لوک سبھا مین آرٹیکل 370 پیش کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا جس میں اپوزیشن رہنما پی چدم برم نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تاریخی غلطی قرار دیاجبکہ انہوں نے مزہد کہا کہ یہ بھارت کیلئے بلیک ڈے ہے۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی۔

دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے بھی مودی سرکار کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاہ قانون کو عددی طاقت کی بنیاد پر منظور کروا کر آئین کی توہین کی گئی ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور وقتی کامیابی پر خوشی سے نہال بی جے پی کو مستقبل میں شرمندگی اور پچھتاوے کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن نے لوک سبھا کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تسلیم کرلی اور کہا کہمقبوضہ کشمیر پر آرٹیکل 370 اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

دوسری جانب راہل گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیری رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ قوم افراد سے بنتی ہے، زمین کے ٹکڑے سے نہیں جبکہ ایگزیکٹو پاور کے غلط استعمال سے ہماری قومی سلامتی پر بہت زیادہ خطرات پیدا ہونگے۔

Advertisement

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بل کو تسلیم نہیں کرتے اور ہر سطح پر متنازع بل کیخلاف آواز اُٹھائیں گے اتنی اہم اور بڑی قانون سازی یک طرفہ طور پر محض عددی اکثریت کی بنیاد پر نہیں کی جا سکتی اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہیئے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر