Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاض اور تہران کے پاس مذاکرات کےعلاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں، جواد ظریف

Now Reading:

ریاض اور تہران کے پاس مذاکرات کےعلاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں، جواد ظریف
Zarif: Iran Open to Dialogue with Saudi

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا  کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کےپاس مذاکرات کےعلاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعہ ہو ہم ہمیشہ مذاکرات کےلئےتیار ہیں ۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہم نےکبھی ثالثی کی مخالفت نہیں کی ہے۔  ہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حوالے سے انٹرویو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہہ ایران عمران خان کی ایران سعودیہ ثالثی کیلئےکوشش کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سعودی عرب سےمذاکرات کی حامی بھر تے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا پڑوسی ہے،ہمیں ساتھ رہناہے جبکہ سعودی عرب کے لئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

خطے میں ایران کے لیے سب سے بڑے دشمن سے متعلق سوال پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ صیہونی ریاست جوہری ہتھیار رکھتی ہے اور وہ کسی بھی بین الاقوامی تخفیف اسلحہ سے متعلق معاہدے میں شامل نہیں۔

Advertisement

واضح  رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر ایران جا ئیں گے جہاں وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ایرانی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی وزیر دفاع نے ایرانی صدر کی موت کو افسوسناک قرار دیدیا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر