Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کا مقصد مسلمانوں کے وسائل اور خطے کا تیل لوٹنا ہے، ایرانی صدر

Now Reading:

امریکہ کا مقصد مسلمانوں کے وسائل اور خطے کا تیل لوٹنا ہے، ایرانی صدر
https://apnews.com/a6adb7b30adb444998541b1b5aca4332 Click to copy RELATED TOPICS AP Top News Iran General News Business Tehran Hassan Rouhani Middle East Iran discovers new oil field with over 50 billion barrels

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا مقصد صرف اور صرف مسلمانوں کے وسائل اور خطے کا تیل لوٹنا ہے۔

تہران میں 32 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع  پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ  اور اسرائیل فلسطین کے مسئلے کوفراموش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ ساتھ قبلہ اول بیت المقدس مسلم دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ افغانستان،عراق اور یمن میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ  ہے۔ واشنگٹن اور تل ابیب پچھلے تین دہائیوں سے خطے میں تمام جنگوں ، ہلاکتوں اور اختلافات کا ماخذ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ان تمام کوششوں کا مقصد ہمیں  یہ بھلانا ہے کہ گذشتہ برسوں میں مغرب نے امریکہ کی قیادت میں عالم اسلام کے خلاف کیا کیا جرم کیے ہیں۔یہ اس طرح کے  ہتھکنڈے استعمال کرکےاس مسئلے کی اہمیت کو کم کرنا  چاہتا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنے آبائی وطن لوٹنا چاہیئے۔

Advertisement

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمنوں نے اس سلسلے میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے ، لیکن خوش قسمتی سے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔امریکہ اور اسرائیل مسلم دنیا کی بیداری کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
امریکی وزیر دفاع نے ایرانی صدر کی موت کو افسوسناک قرار دیدیا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر