Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا تباہی مچانے یورپ پہنچ گیا، پہلامریض ہلاک

Now Reading:

کورونا تباہی مچانے یورپ پہنچ گیا، پہلامریض ہلاک

یورپ میں کورونا وائرس تبا ہی مچانے کےلئے پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں پہلی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوگئی، ایشیا سے باہر اس وائرس سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ذرائع کے مطابق فرانس کی وزیر صحت اینیس بیزون کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والے 80 سالہ چینی سیاح کا تعلق چین کے صوبے ہوبی سے تھاجوکہ 16 جنوری کو فرانس پہنچا تھا جہاں 25 فروری کو اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہ پیرس کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج رہا۔

Advertisement

وزیر صحت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چینی سیاح کی پچاس سالہ بیٹی بھی وائرس کا شکار ہوئی تاہم اس کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں مزید 143 اموات ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 666 ہوگئی جبکہ مزید 3ہزار کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

مصرمیں بھی کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا ہے، جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا وائرس کے 218 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ فرانس یورپ کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے جنوری میں 11 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، متاثرین میں سے 6 افراد تاحال زیرعلاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر