Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس کونیانام دےدیا

Now Reading:

عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس کونیانام دےدیا
ڈبلیو

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے مہلک  وائرس کورونا وائرس کواب  نیا نام   ’کووڈ-19 ‘دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈبلیوایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم نے جینیوامیں میڈیا نمائندگان کوبتایا کہ پراسرار کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ہزار سے تجاوز کرنے کے بعداس سے ہونے والےمرض کو کووڈ-19 (covid-19) کا نام دیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مرض کا نیا نام کوروناوائرس اور بیماری کامرکب ہےجس میں 2019  کاسال بھی نمایاں ہے  کیونکہ عالمی ادارہ صحت کو اس وائرس کی اطلاع گزشتہ برس کی 31 دسمبر کو موصول ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق محققین وائرس کے باعث تشخیص ہونے والے مرض کے لیے باضابطہ نام رکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے تاکہ کسی بھی ملک یا گروپ کی پریشانی اور طنز سے بچ سکیں۔

نئے نام کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک ایسا نام تلاش کرنا پڑا جو جغرافیائی محل وقوع، جانور، کسی فرد یا لوگوں سے نہ ملتا ہو اور بیماری کو بھی واضح کرتا ہو۔

Advertisement

ان کامزید  کہنا تھا کہ نام رکھنا ایسے ناموں سے حفاظت کرتا ہے جو نامناسب ہوں یا بدنامی کا باعث ہوں اس لیے نیا نام کووڈ-19 مستقبل میں وائرس پھیلنے کی صورت میں ایک معیاردے سکتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی سائنسدانوں نے کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا تجربہ چوہوں پرکیاہےجس کے نتائج آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

تجربہ کرنےوالے امپیریل کالج لندن کے محققین کا کہناہےکہ ان کا مقصد کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک محفوظ اور قابل اثر حل نکالنا ہے۔

چین کےشہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے بیمار مزید 97 مریض دم توڑ گئے ہیں۔جس کےبعدکورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1ہزار113 ہوگئی ہے۔

جبکہ  کوروناوائرس کے 2 ہزار 15مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر