Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان نے افغان صدر کی قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز مسترد کردی

Now Reading:

طالبان نے افغان صدر کی قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز مسترد کردی
طالبان نے افغان صدر کی قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز مسترد کردی

جوبات معاہدے میں طئے ہوئی اس کے مطابق عمل کیا جائے ،افغان طالبان نے قیدیوں کی مشروط رہائی کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے افغان صدر اشرف غنی  کی جانب سے طالبان قیدیوں کی مشروط رہائی کو مسترد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان صدر کی جانب سے طالبان قیدیوں کی مشروط رہائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی امریکا کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے برخلاف ہے۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ معاہدے میں باضابطہ طور پر یہ بات شامل تھی کہ پہلے 5 ہزار قیدی رہائی کیے جائیں گے اس کے بعد انٹرا افغان ڈائیلاگ کا آغاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھی قیدیوں کی مشروط رہائی پر آمادہ نہیں اور اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے تو یہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے کے خلاف ہوگا۔

Advertisement

افغان صدرنےافغان طالبان کورہاکرنےکاحکم دےدیا

افغان طالبان کا یہ رد عمل صدر اشرف غنی کی جانب سے 1500 افغان طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جب کہ افغان صدر کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طالبان کے 5ہزار قیدیوں کی رہائی کے پہلے مرحلے میں 1500 قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔

باقی 3500 افغان قیدی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کا آغاز ہونے پر رہا کیے جائیں گے جب کہ ان باقی قیدیوں کی رہائی بھی ملک میں تشدد میں واضح کمی سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ امریکا طالبان امن معاہدے کے بعد انٹرا افغان ڈائیلاگ کے لیے افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے اور اس کے لیے افغان صدر نے پہلے مرحلے میں 1500 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا ہے جب کہ اس سے قبل انہوں نے قیدیوں کی رہائی سے انکار کیا تھا۔

خیا ل  رہے اس سے قبل افغانستان کےصدراشرف غنی نےطالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیتےہوئےصدارتی فرمان پردستخط کردیئے تھے ۔

افغان صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ طالبان کےقیدیوں کی رہائی کی تفصیلات جلدسامنےلائی جائےگی۔

Advertisement

افغان صدرکےترجمان صدیق صدیقی نےٹوئٹ کرتےہوئےکہاکہ ‘افغان حکومت نےفریم ورک طےکرلیاہےجس کے تحت کشیدگی میں بڑی حد تک کمی لانے کے لیے قیدیوں  کا تبادلہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
امریکی وزیر دفاع نے ایرانی صدر کی موت کو افسوسناک قرار دیدیا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر