Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٰاسرائیل پارلیمانی انتخابات،نیتن یاہوکاانتخابات میں بھاری اکثریت سےکامیابی کادعوی

Now Reading:

ٰاسرائیل پارلیمانی انتخابات،نیتن یاہوکاانتخابات میں بھاری اکثریت سےکامیابی کادعوی
اسرائیلی

اسرائیلی  وزیراعظم نیتن یاہونےپارلیمنٹ کےانتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ  کامیاب ہونے کادعوی ٰ کیاہے۔

 عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی  وزیراعظم بنجمن نیتن یاہونےکل (پیر) کے روز کنیسٹ (پارلیمنٹ) کےانتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کیا ہےجبکہ  دوسری جانب نیتن یاہوکواپنےسیاسی حریف اورسابق آرمی چیف جنرل بینی گینٹزکی جماعت ‘بلیو اور وائٹ’ سےسخت مقابلہ ہے۔

اسرائیلی میڈیاکےمطابق دائیں بازوکی جماعتوں پرمشتمل اتحاد کومجموعی طورپرکنیسٹ کی 120 میں سے 60 پرکامیابی حاصل ہے۔ انہیں حکومت کی تشکیل کےلیے مزید ایک سیٹ کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب عام  انتخابات پرنیتن یاہوکےدعوی ٰ کےبعد فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹوکمیٹی کےسکریٹری صائب عریقات نےردعمل دیتےہوئےکہاہےکہ اسرائیل میں جیت نیتن یاھو کی نہیں بلکہ یہودی آباد کاری اورتوسیع پسندی کی جیت ہوئی ہے۔

 ان کامزیدکہنا تھا کہ اسرائیل کاغاصبانہ قبضہ اورتنازع کا تسلسل ہی صہیونی ریاست کی خوش حالی کاذریعہ بن رہا ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہناہےکہ نیتن یاہوکودوسری جماعتوں پرسبقت حاصل ہےمگر انہوں نے خودہی اپنی بھاری اکثریت سےکامیابی کا دعویٰ کیاہے۔

عام انتخابات میں  نیتن یاہوکےجیت کادعوی ٰ اگر سچ ثابت ہوتاہےتواس طرح نیتن یاہومسلسل چوتھی اور مجموعی طورپرپانچویں مرتبہ اسرائیل کےوزارت عظمی کے منصب پرفائز ہوسکیں گے۔

 واضح رہےکہ اسرائیل میں 12 ماہ کےعرصےمیں ہونے والے یہ تیسرے عام انتخابات ہیں۔

گزشتہ دونوں انتخابات میں نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گیٹز اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام رہے تھے، جس کےبعد ایک بارپھر اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر