Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن، کرفیو نافذ

Now Reading:

سعودی عرب میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن، کرفیو نافذ

سعودی حکومت نے سعودی شہر جدہ میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن  کے بعد کرفیو نافذ کردیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے عوام کی بڑی تعداد کے غیر محتاط طرزِ عمل پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سعودی شہر جدہ میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن  کے بعد کرفیو نافذ کردیا۔

 سعودی وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کورونا کے مستقل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ صبح 6 سے دوپہر  3 بجے تک کرفیو میں نرمی کا فیصلہ جبکہ کرفیو کل 6 جون بروز ہفتہ سے 20 جون بروز ہفتہ تک نافذ ہوگا۔

یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اورسلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے 21 دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو لگانے کا حکم دیا تھا جس کی مدت ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ختم ہورہی تھی۔

Advertisement

اعلان کے مطابق 21روز تک عوام گھر میں رہیں گے اور کوئی بھی گھر سے باہر نکلے گا۔بیماری یا کسی اور ایمرجنسی کے دوران مخصوف نمبرز پر کال کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں جاری کرفیو میں تا حکم ثانی توسیع

کرفیو کا ٹائم شروع ہونے کے ساتھ ہی عوام نے سعودی شاہی فرمان پر بھر پور عمل کرنا شروع کر دیا تھا اور عوام اس وقت حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے اور حکومت کی جانب سے بھی کرفیو کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کے احکامات جاری کئیے ہوئے تھے۔

واضح رہے سعودی پبلک پراسیکیوشن نے جاری کردہ اعلامیہ  میں واضح کیا تھا کہ  سعودی عرب میں کرفیو  توڑنے کی ویڈیو بنانے اور  اسے سوشل  میڈیا پر شیئر کرنے پر 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا بگھتنا ہوگی۔

ادارے نے واضح کیا تھا کہ ’یہ بڑے جرائم میں شامل ہے جس کا ارتکاب کرنے والا سخت سزا کا مستحق ہو سکتا ہے۔‘’ایسا کرنے پر سائبر کرائم کی دفعہ 5 لاگو ہوتی ہے جس میں واضح طور پر اس کی سزا 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ لکھی ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر