Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ترقی کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے، چینی و روسی صدور کا عزم

Now Reading:

عالمی ترقی کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے، چینی و روسی صدور کا عزم

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی نظم و نسق کوبہتر بنانے کیلئے روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ آج ایک ورچوئل ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اگلے برس فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے افتتاح کے موقع پر ملاقات کا بھی وعدہ کیا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات مزید بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔

چینی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں تجویزکردہ اپنے عالمی ترقیاتی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو درپیش مارکیٹ چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پرعملدرآمد کو فروغ دینا اور یقینی بنانا بھی ہے۔

ورچوئل ملاقات میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعلقات 21 ویں صدی میں بین الاقوامی تعلقات کی ایک مثال ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات اب تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں جو اعلیٰ درجے کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد پر مشتمل ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں جمہوریت کی آڑ میں دوسرے ممالک کی اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
امریکی وزیر دفاع نے ایرانی صدر کی موت کو افسوسناک قرار دیدیا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر