Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیونس کے ساحل پر ایندھن سے لدا بحری جہاز ڈوب گیا

Now Reading:

تیونس کے ساحل پر ایندھن سے لدا بحری جہاز ڈوب گیا

تیونس کے ساحل پر ایک ایندھن سے لدا بحری جہاز ڈوب گیا۔

بین الاقوامی خبرر ساں اداروں کے مطابق  مصر سے مالٹا جانے والا ایک آئل ٹینکر تیونس کے جنوب مشرقی ساحل پر خلیج گیبس میں ڈوب گیا ہے۔

جہاز میں 750 ٹن ڈیزل ایندھن  موجود تھا جس کا جہاز سے رساؤ روکنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

مقامی عدالت کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز آج صبح تیونس کی حدود میں ڈوباہے  لیکن فی الحال اس سے کوئی رساؤ نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کی کمیٹی  جہاز سے رساؤ ہونے کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

Advertisement

جہاز  مصری بندرگاہ ڈیمیٹا سے یورپی جزیرے مالٹا کی طرف روانہ ہوا تھا  جس نے جمعہ کی شام خراب موسم کے باعث تیونس کی حدود میں داخلے کی درخواست کی تھی۔

پانی کے جہازوں کی نگرانی کرنے والی  ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق  کے مطابق ٹینکر 58 میٹر  لمبا اور نو میٹر چوڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
امریکی وزیر دفاع نے ایرانی صدر کی موت کو افسوسناک قرار دیدیا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر