Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت، جلد اچھی خبر متوقع ہے؛ امریکی وزیر خارجہ

ایران کی جانب سے کسی معاہدے کو قبول کیے جانے کا امکان موجود ہے، مارکو روبیو

واشنگٹن: مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ہفتے تک ایران کی جانب سے کسی معاہدے کو قبول کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل یا آنے والے کچھ دنوں میں اس حوالے سے اہم اعلان کیا جاسکتا ہے جب کہ امید ہے کہ ایران سے متعلق کوئی اچھی خبر سامنے آئے گی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ممکن ہے ہفتے تک مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے خاتمے کی راہ بھی ہموار ہوجائے۔

انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ایران سے متعلق تنازع سفارت کاری کے ذریعے حل ہوجائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ایران کے معاملے کو کسی نہ کسی طریقے سے حل ہونا چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ بھی کیا کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹیکس کے کھلا رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں