ایران اورامریکا کے درمیان منجمد اثاثوں سمیت 3 بڑے نکات پراختلافات برقرار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق منجمداثاثوں کی واپسی پرایران اورامریکامتفق نہیں جبکہ ایران نے 300 ارب ڈالرکے”تعمیراتی فنڈ “کا مطالبہ کیا ہے اس کےعلاوہ تیل اورپیٹروکیمیکل شعبے پرپابندیاں ہٹانے کاخواہاں ہے تاہم تمام اختلافات حل ہونے کے بعد باضابطہ معاہدے کااعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران نے ایک اورامریکی ڈرونگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی ایم کیوون کوایرانی حدودمیں داخل ہونے پرمارگرایا جوکہ حساس مقامات کی جاسوسی کررہاتھا۔

















