Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرقِ وسطیٰ کو سنگین بحران میں دھکیلا جارہا ہے، اقوام متحدہ

جنگ بندی جزوی جنگ بندی میں بدل چکی، اس ہفتے ویسع تر حملے کیے گئے

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطے کو ایک سنگین بحران کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔

انتونیو گوتریس نے اپنے جاری کردہ بیان کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کے نتائج دنیا کے دیگر حصوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور محدود جھڑپیں اب وسیع تر فوجی کارروائیوں میں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں، رواں ہفتے مختلف فریقوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی بھی وقت مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہے جس کے خطے اور عالمی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دیں۔

متعلقہ خبریں