Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران امریکا ڈیل کا اہم حصہ ہے، عباس عراقچی

لبنان میں قبضہ امریکاکےساتھ ایم اویوکی خلاف ورزی تصورکیاجائےگا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ لبنان میں جنگ  کا خاتمہ ایران امریکا ڈیل کا اہم حصہ ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا تہران میں سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کےساتھ  معاہدے کے بعد پیرکو ہی جنگ کےخاتمےکااعلان ہوگیا تھا مفاہمتی یادداشت جمعہ کوباضابطہ طورپرنافذالعمل ہوجائےگی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور لبنان پرجاری جنگ کاخاتمہ ایک دوسرے جڑا ہواہے دونوں محاذوں پربیک وقت جنگ کاخاتمہ ضروری ہے لبنان میں قبضہ امریکا کےساتھ ایم اویوکی خلاف ورزی تصورکیاجائےگا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مفاہمتی یادداشت میں ایک فریق امریکااوراسرائیل ہیں مفاہمتی یادداشت میں دوسرافریق ایران اورحزب اللہ ہیں لبنان پراسرائیلی حملہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں