Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا محفوظ ہو گئی، امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ

ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایک بار پھر عالمی اور ملکی صورتحال پر اپنے دعوؤں کی بھرپور انداز میں تشہیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہو چکی ہے اور امریکہ تیزی سے معاشی بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی ترسیل بحال ہو چکی ہے اور عالمی منڈیوں میں استحکام آ رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، اور امریکہ اس معاملے پر سخت اور واضح پالیسی پر قائم ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں جبکہ روزگار کے مواقع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ پہلے سے زیادہ مضبوط، محفوظ اور باوقار ملک بن چکا ہے، اور موجودہ معاشی سمت درست اور مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں