Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجتبیٰ خامنہ ای کا والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

سپریم لیڈر کے قتل کا بدلہ لینا قوم کا مطالبہ ہے اور اس مطالبے کو پورا کیا جائے گا، مجتبیٰ خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم لیڈر کے قتل کا انتقام لینا پوری قوم کا مطالبہ ہے اور یہ ضرور لیا جائے گا۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر کے قتل کا بدلہ لینا قوم کا مطالبہ ہے اور اس مطالبے کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید سپریم لیڈر سمیت تمام شہداء کے خون کا بدلہ ذمہ دار عناصر سے لیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی ایک سال تک جاری رہ سکتی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری میں ہے اور ایک ہزار سے زائد میزائل پہلے ہی نشانے پر رکھے جاچکے ہیں جو ضرورت پڑنے پر فوری طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے مبینہ حملے کی دھمکیوں کے بعد امریکا نے اپنی عسکری تیاریوں میں مزید اضافہ کردیا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کی جائے گی جو ایک طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے جب کہ امریکی مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں