امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تہران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک میں یہ نہ کہہ دوں کہ بس اب بہت ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو آئندہ ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکا نے منگل کے روز ایران کے ساتھ بات چیت کی جس میں تہران پر معاہدہ کرنے کے لیے زور دیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں اب بھی کچھ حد تک جنگ لڑنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم یہ صلاحیت پہلے کے مقابلے میں بہت محدود رہ گئی ہے۔




















