امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے ڈیڈلائنز دینا پسند نہیں، ایران اپنا رویہ بہتر کرے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران موجودہ صورتحال میں خوش نہیں، یہ سب 47 سال پہلے ہوتا تو زیادہ آسان ہوتا، ہم جو کررہے ہیں ایران کو اچھا نہیں لگ رہا۔
انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے بے تاب ہے لیکن فیصلہ ہمیں کرنا ہے، ایران پر توجہ کے لیے اسرائیل لبنان میں فوجی تعیناتی پر نظرثانی کرے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ سے امریکی فوج نمٹے گی، طریقہ اسرائیل سے مختلف ہوگا، حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں اسرائیل سے زیادہ درست اور مؤثر ہوں گی، امریکی فوج عمارتیں تباہ نہیں کرے گی، ٹارگٹڈ کارروائیاں ہوں گی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران ملاقات اور تصفیہ کرنا چاہتا ہے، ہم دیکھیں گے کوئی تصفیہ ہوتا ہے یا نہیں، ایران والے جلد شکست کھا جائیں گے۔




















