Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے خلاف برطانوی سرزمین کا استعمال، برطانوی حکومت کا انتباہ جاری

پر امن احتجاج کا حق صرف قانونی دائرے میں ہے۔ کسی کو تشدد، خوف اور دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں، برطانوی ہوم آفس

پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف برطانوی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت نے انتباہ جاری کردیا ہے۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں پر امن احتجاج اور آزادئ اظہار مطلق حقوق نہیں بلکہ ان کی قانونی حدود ہیں۔

برطانوی ہوم آفس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پر امن احتجاج کا حق صرف قانونی دائرے میں ہے۔ کسی کو تشدد، خوف اور دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں۔ آزادئ اظہار نفرت، تشدد پر اکسانے اور مجرمانہ رویے تک نہیں  پھیلتی۔

بیان میں برطانوی ہوم آفس کا مزید کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر برطانوی پولیس کو کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔ عوام کو ڈرانے دھمکانے سے متعلق جرائم پر قانون نافذ ہوگا۔ پر امن احتجاج اور عوامی تحفظ کے مابین توازن برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف رواں ماہ کے دوران ہی مظاہرے ہوئے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 سے 8 جولائی 2026 کے دوران لندن میں کشمیر ملین مارچ کے نام سے ہونے والے مظاہرے جو پارلیمنٹ اسکوائر سے پاکستان ہائی کمیشن تک گئے، ان میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں میں آزاد کشمیر میں گرفتاریوں، انٹرنیٹ بندش اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف پر امن احتجاج کے نام پر ملک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ان میں نعرے صرف پاکستان کے اداروں یا پاک فوج کے خلاف ہی نہیں بلکہ ملک کے خلاف بھی لگائے گئے جس پر پاکستان کے ہر شہری کی دلآزاری ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں