امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے روکنے کا حکم دے دیا۔
امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ حملے صرف ایک روز کے لیے روکے گئے ہیں یا دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس حملے جاری رکھنے، ان کی شدت بڑھانے اور مزید اہداف کو نشانہ بنانے کا آپشن بھی موجود ہے تاہم موجودہ صورتحال میں سفارتی کوششوں کو بھی جاری رکھا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اب مذاکرات کے حوالے سے پہلے سے زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ امریکا ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے جبکہ تنازع کے حل کے لیے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




















