Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب کا بحیرۂ احمر میں بحری تحفظ کیلئے عالمی اتحاد بنانے کا منصوبہ

سعودی عرب نے نئے بین الاقوامی بحری اتحاد پر مشاورت شروع کردی

بحیرۂ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تجارتی بحری جہازوں کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سعودی عرب نے سمندری راستوں کے تحفظ کے لیے ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق معاملے سے آگاہ دو ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام درجنوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ اتحاد کی ساخت، دائرۂ کار، ذمہ داریوں اور اس میں شامل ہونے والے ممالک کے حوالے سے مشاورت جاری ہے تاہم اس سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں حوثی تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد دو سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا۔

اس پیش رفت کے جواب میں سعودی اتحادی افواج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثیوں کی فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

متعلقہ خبریں