Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی فوج کے ایران پر پھر فضائی حملے؛ متعدد فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ

حملے ایران کی جانب سے کی گئی میزائل کارروائی کے جواب میں کیے گئے

امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب سے وابستہ متعدد فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق کارروائی کے دوران فوجی کمانڈ سینٹرز، میزائل لانچنگ تنصیبات، ڈرون مراکز اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

 امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے کی گئی میزائل کارروائی کے جواب میں کیے گئے۔

امریکی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران ایران کے تمام بیلسٹک میزائل کامیابی سے تباہ کر دیے گئے تاہم اس حوالے سے ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سینٹ کام کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں تعینات 50 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں