Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برازیل میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 4 افراد ہلاک

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پائلٹ اور 3 مسافر شامل ہیں

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے جنگلاتی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

برازیلین حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے بعد جائے حادثہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پائلٹ اور 3 مسافر شامل ہیں تاہم تمام افراد کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا۔

کولمبیا کی قونصل جنرل ڈیانا پیز نے ای ایف ای نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کو لاشیں نکالنے اور شناخت کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ 2 لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ واقعے کے بعد فائر فائٹنگ اور ریسکیو کی خصوصی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کردیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں