واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے جنگ جلد ختم ہو جائے گی، صورتحال بہت اچھی جارہی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوں اور معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اس وقت کھلی اور ہمارے کنٹرول میں ہے جبکہ ہمارے پاس گولہ بارود کی بڑی مقدار موجود ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کی حکمت عملی مؤثر رہی اور ایران کو فوجی کارروائیوں میں شدید نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وزیر جنگ پیٹ ہیلتھ سے متعلق واشنگٹن پوسٹ کی خبریں گمراہ کن ہیں اور جھوٹی خبریں غداری کے مترادف ہیں۔



















