Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت سہولت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

صحت سہولت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے، وزیراعظم
ماحولیات کا عالمی دن

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں صحت کارڈ کی فراہمی اور مستفید ہونے والے افراد کے اعداد و  شمار پر بریفنگ دی گئی ہے جبکہ اب تک اس پروگرام پر ہونے والے اخراجات اور اسکے نتیجے میں عوام کو پہنچنے والے ریلیف پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 5.3ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ  کے پی کے  میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 2 لاکھ 10 ہزار2 سو ایڈمیشن کے ذریعے لاکھوں افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں اب تک 85لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا موجودہ پروگرام ملکی تاریخی کا سب سے بڑا اور تاریخی پروگرام ہے جبکہ پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے صحت کے حوالے سے کمزور طبقات کا احساس کرتے ہوئے ایسا جامع پروگرام شروع کیا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی کمزور طبقے کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آ رہی ہیں اور صحت سہولت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں بھی ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ موجودہ پروگرام سے پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

 واضح رہے کہ اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت وزیرِ صحت خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا، وفاقی و صوبائی سیکرٹری صاحبان برائے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر