
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری 25 سال سے خواہش تھی کہ پاکستان میں ایک نصاب ہو۔
تفصیلات کے مطابق یکساں تعلیمی نفاذ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 10،9،8 ویں جماعت میں سیرت النبیﷺ پڑھائی جائے گی، سیرت النبیﷺ25 -2024 میں نہیں بلکہ 5 سے6 ماہ میں شامل کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں نصاب کی وجہ سے معاشرہ 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا، انگلش، اردو اور مدرسے میں پڑھنے والوں کی سوچ اور کلچرمختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگلش میڈیم میں نہیں پڑھا توآپ سول سروس میں نہیں جاسکتے تھے ، نوکریاں صرف انگلش میڈیم والوں کو ملتی تھیں۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کرنے والے صاحب اقتدار کے بچے انگلش میڈیم میں پڑھتے تھے ، آزادی کے بعد یکساں نصاب نہ لا کرظلم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کہتے تھے کہ یکساں نصاب رائج کرنا ناممکن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذہنی غلامی کی زنجیریں اتنی جلدی نہیں ٹوٹتی ہیں ، ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غلام ذہن کبھی بڑے کام نہیں کرسکتا، بڑے کام کرنے کیلئے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں۔
مزید پڑھیں
- address
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Education
- EQAULITY
- equal
- exams
- ijlaas
- ik
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- PM Imran Khan
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- عمران خان
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News