Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا رونا رونے والوں نے اربوں کی کرپشن کی ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

ڈھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا رونا رونے والوں نے اربوں کی کرپشن کی ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا رونا رونے والوں نے اربوں کی کرپشن کی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے سوال پر آئیں بائیں شائیں کرنے والے باہر نکل کر وکٹری کے نشان بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو کرپشن کی نظر کرنے والے سیاسی انتقام کے جعلی بیانیے کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش بند کریں ، کرپشن سے بنائے محلات میں رہنے کے باوجود ڈھٹائی کی اعلیٰ مثالیں اسے اپنا ماننے سے انکاری ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کرپشن کر کے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق نااہل آئے روز احتساب پر ہی طعنہ زن نظر آتے ہیں ، نہ تو آپکو میڈیا کے پیچھے چھپنے دیا جائے گا نہ کوئی اور بہانہ چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل شریفوں کے پاس رسیدیں دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر